حکومت کوزرعی و صنعتی ترقی پر توجہ دینا ہوگی:میاں خالد

حکومت کوزرعی و صنعتی ترقی پر توجہ دینا ہوگی:میاں خالد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔۔۔

جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، قیام پاکستان کے بعد سے اب تک قدرتی وسائل کے مستفید ہونے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان خوراک کے بحران کا شکار رہا اور بیرون ملک سے مہنگے داموں اجناس خرید کر اس کمی کو پورا کیا جاتا رہا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد محمود نے کہا کہ حکومت کوزرعی و صنعتی ترقی کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی تاکہ ملکی ترقی کا سفرتیزی سے آگے بڑھایا جاسکے ، ملک میں عام آدمی کی حالت نہایت تشویشناک ہے ،جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ،غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مہنگائی و بے روزگاری میں کمی ناگزیر ہے ، لہذاموجودہ حکومت عوام کے حالات زندگی میں بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ پسماندگی کا شکار عوام سکھ کا سانس لے سکے، پاکستانی قوم ملکی ترقی کیلئے پیٹ پر پتھر باندھنے کیلئے بھی تیار ہے، مگر اس کی ابتدا حکمرانوں اور اشرافیہ سے ہونی چاہئے ، یہ اپنی جائیدادیں حکومت کے نام کریں ،عام آدمی بھی ہر طرح کی قربانی بخوشی دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں