سموگ روک تھام ،12 مقدمات،متعدد افراد گرفتار

 سموگ روک تھام ،12 مقدمات،متعدد افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے، سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 12 مقدمات درج اور متعدد قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ 508 قانون شکن عناصر کو 8 لاکھ روپے سے جرمانے کئے گئے اور 31 کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 3 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 408 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3280 ملزم گرفتار ہوئے اور 3800 مقدمات درج کئے گئے ، 7599 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، 41451 افراد کو 10 کروڑ، 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2073 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 35688 ، صنعتی سرگرمی کی 365، اینٹوں کے بھٹوں کی 1411، دیگر مقامات کی 361 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4993 گاڑیوں کے چالان، 346 کو تھانوں میں بند، 1 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں