سعودی عرب کے 3ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع پر اظہار تشکر

سعودی عرب کے 3ارب ڈالر ڈیپازٹ  کی مدت میں توسیع پر اظہار تشکر

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ میں ایک با رپھر توسیع کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 سعودی عرب کڑے وقت میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہاہے ،حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کے ساتھ مشکل فیصلے لے رہی ہے لیکن یہ اقدامات سیاسی استحکام کے بغیر نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں