ضلعی ہسپتالوں میں جلد چائلڈ ایمرجنسی کی سہولت:عمران نذیر

 ضلعی ہسپتالوں میں جلد چائلڈ ایمرجنسی کی سہولت:عمران نذیر

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے پنجاب ہیلتھ انیشیٹیوز پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ کے شروع کردہ صحت عامہ کے منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

چائلڈ ایمرجنسی سہولت جلد ضلعی ہسپتالوں میں شروع کریں گے جن سے بچوں کی شرح اموات میں 50 فیصد تک کمی ہوگی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا 2500بنیادی مراکز صحت اور 300 سے زائد دیہی مراکز صحت کی ریویمپنگ کا کام جاری ہے ،جدید فرنیچر، دیگر بائیو، نان بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس خریدے جارہے ہیں۔اجلاس میں کم کارکردگی دکھانے والے ضلعی سی ای اوز ہیلتھ، ایم ایس حضرات کی کارکردگی اور ہسپتالوں کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کلینک آن ویلز منصوبے کے تحت اب تک 50 لاکھ افراد 37 اضلاع میں طبی سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں۔اسی طرح فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ سے اب تک 8لاکھ سے زائد افراد مفت ادویات، ٹیسٹ، دیگر علاج معالجہ سے استفادہ کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں