قوم افواج کے ساتھ مل کر دہشتگردی ختم کریگی :حمزہ شہباز

 قوم افواج کے ساتھ مل کر دہشتگردی ختم کریگی :حمزہ شہباز

لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں خوارج سے مقابلے میں وطن پر جان نچھاور کرنے والے سکیورٹی فورس کے 6 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اپنی جانیں قربان کر کے وطن کی حفاظت یقینی بنارہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ان ماؤں کو سلام جو اپنے بیٹے پاکستان پر قربان کر رہی ہیں ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا ان شا اللہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں