پی ایچ اے افسر ،ملازمین سیاسی سرگرمیوں میں ملوث

پی ایچ اے افسر ،ملازمین سیاسی سرگرمیوں میں ملوث

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پی ایچ اے کے افسروں و ملازمین نے قوانین کے برعکس سیاسی گرمیوں میں شمولیت کرنا شروع کر دی۔

پنجاب حکومت نے سرکاری افسروں و ملازمین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت سے روکا تھا۔ فیلڈ سپروائزر نے ڈی جی پی ایچ اے کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں افسروں و ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پی ایچ اے افسروں و ملازمین نے سرکاری ضابطے پامال کر دئیے ۔ اتھارٹی کے افسروں و ملازمین نے قوانین کے برعکس سیاسی گرمیوں میں شمولیت کرنا شروع کر دی۔پی ایچ اے افسروں کی سیاسی تقریبات میں شمولیت سے متعلق ڈی جی پی ایچ اے کو لیٹر لکھ دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے کے 4افسر و ملازمین مبینہ طور پر سیاسی تقریبات میں شامل ہورہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ ابرار، فیلڈ سپروائزر مشتاق احمد بھٹی،فیلڈ سپروائزر وقاص علی اور فیلڈ سپروائزر خالد پرویز بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔پی ایچ اے افسر مبینہ طور پر سیاسی جماعتوں کو پروموٹ کر رہے ہیں جو کہ گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 کی شق 24 کی خلاف ورزی ہے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے بھی سرکاری افسروں و ملازمین کو سرکاری اجتماعات میں شمولیت سے روکا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں