رواں سال3319بھکاری سہولت کارگرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے منظم گروہوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران رواں سال 3391 افراد کو گرفتارکر کے 3333مقدمات درج کئے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں 3283مرد، 99 عورتیں اور 9سہولت کار شامل ہیں۔ سٹی ڈویژن 873، کینٹ 381، سول لائنز 361، صدر 693، اقبال ٹاؤن 427 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 656ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔