رواں سال 55لاکھ42ہزار شہریوں کی ٹریفک قانون شکنی

رواں سال 55لاکھ42ہزار شہریوں کی ٹریفک قانون شکنی

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال اب تک 55 لاکھ 42 ہزار شہری قانون شکن نکلے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں رواں سال 16 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن، سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزیاں کیں۔۔۔

 بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 6 لاکھ 17 ہزار 488 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی، 5 لاکھ 96 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ، کم عمر ڈرائیونگ پر 62 ہزار 778 گاڑیاں،موٹرسائیکل و رکشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔اس حوالے سے سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 69 ہزار 886 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹس 2 لاکھ 20 ہزار وائیلیٹرز پکڑے گئے ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 40 ہزار 972 ،ٹریفک بہا ؤمیں خلل ڈالنے پر 1 لاکھ 33 ہزار ، ریڈ سگنل کراسنگ پر 46 ہزار، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 29 ہزار ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 60 ہزار 570، خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 97 ہزار975 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں