ڈی جی ایل ڈی اے کا مختلف علاقوں میں جاری کاموں کا جائزہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لئے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا،جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا شہر کے اہم ترین داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جا رہا ہے ۔ٹھوکر ملتان روڈ پوائنٹ کے دونوں اطراف سڑک پر اسفالٹ کر دی گئی ۔ جوہر ٹاؤن کی جی ون مارکیٹ کے کمرشل زون کو ماڈل بنایا جائے گا۔