پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر :سلمان رفیق
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے منعقدہ چھٹے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔پرنسپل پروفیسر عبدالحمید نے انڈر گریجوایٹ طالبات اور رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم نے پوسٹ گریجوایٹ طلبہ و طالبات سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔کانووکیشن میں کل 327طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ 299انڈرگریجوایٹس طالبات اور 28پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات شامل تھے ۔ڈاکٹر بریرہ سہیل نے بیسٹ گریجوایٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے خطاب میں کہا پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم الحمدللہ سب سے بہتر ہے ،میڈیکل فیکلٹی ایک خاندان کی مانند ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ملٹی سٹوری آڈیٹوریم بنانے کا مطالبہ کیا۔