پی ٹی آئی امیدوار کی انتخابی عذرداری پر درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے حلقہ پی پی 52 سے ن لیگی ایم پی اے چودھری ارشد جاوید کی کامیابی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی امیدوار فاخر نشاط گھمن کی انتخابی عذرداری پر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔