وزیر تعلیم کا سی ای اوز کوسرپلس اساتذہ کو فوری ٹرانسفر کرنے کا حکم

وزیر تعلیم کا سی ای اوز کوسرپلس  اساتذہ کو فوری ٹرانسفر کرنے کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم کا سرپلس اساتذہ کو فوری ٹرانسفر کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے تبادلے کرنے کا اختیار سی ای اوز کو مل گیا۔

مسلسل غیر حاضر اساتذہ کیخلاف بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں کا وزٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ سیکرٹری سکولز کی بجائے ڈائریکٹ میرے حکم کی تکمیل کیجائے ،سیکرٹری ایجوکیشن نے نہیں میں نے آپ کو تعینات کیا ہے ۔رانا سکندر حیات نے تمام سی ای اوز کو ہدایت جاری کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں