داتادربار توسیعی منصوبے کیلئے اراضی کی فراہمی بارے اجلاس
لاہور(سیاسی نمائندہ)داتادربار توسیعی منصوبے کیلئے اراضی کی فراہمی اور انکروچڈوقف لینڈ کے حصول کیلئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیونبیل جاوید کی زیرِ صدارت ہجویری ہال، داتادربار میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر لاہور سیّد موسیٰ رضا، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) بابر علی سمیت دیگر شخصیات و نمائندگان نے شرکت کی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری اوقاف اور کمشنر لاہور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گولڈن گیٹ کی سمت 17کنال وقف لینڈ کو خالی کرانے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔