جے یو آئی لاہور کی 22 دسمبر کو جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست جمع

جے یو آئی لاہور کی 22 دسمبر کو  جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست جمع

لاہور(سیاسی نمائندہ)جے یو آئی لاہور بائیس دسمبر کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی، اہلیان لاہور سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بائیس دسمبر کو گھروں سے نکل کر مسلم ٹاؤن موڑ پر منعقدہ فلسطین زندہ باد کانفرنس میں شرکت کرکے دینی حمیت کا مظاہرہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جے یو آئی لاہور حافظ عبدالرحمن نے جامعہ قاسمیہ شاہدرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حکومت کو مدارس بل ہرصورت منظور کرنا ہوگا ورنہ تاریخی احتجاج کرکے حکومت کا دھڑن تختہ کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں