چلڈرن ہسپتال:پہلی ، دوسری منزل سے 2موٹرز چوری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چلڈرن ہسپتال لاہور میں فرسٹ اور سیکنڈ فلور سے دو الیکٹرک موٹرز چوری کرلی گئیں جو بلڈنگ کے انٹرنل اے، سی سسٹم میں مدد گار تھیں۔
شک گزرنے پر تین الیکڑک ورکرز کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد راحیل فیاض،شان بنیامین اور شان سلامت نے چوری کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹری وکرڈز نے قبول کیا ہے کہ تقریباً 10لاکھ سے زائد مالیت کی موٹرز کباڑیہ کو فروخت کرچکے ہیں اور بعد ازاں کباڑیہ سے بھی ایک موٹر برآمد کرلی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی چلڈرن ہسپتال سے لاکھوں کی اشیاچوری ہوچکی ہیں۔