سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس ایپ لانچ کردی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی سیس ایپ لانچ کردی، سکول انفرمیشن سسٹم ایپ کے ذریعے ٹیچرز کی باقاعدہ لوکیشن چیک کی جا سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کا ڈیٹا سرور نے کام کرنا شروع کردیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپنی ایپ بنا لی ،سیس ایپ سے اب سکول سربراہان سے فوراً فیڈ بیک لیا جاسکے گا۔سیس ایپ میں سی ای اوز کے اختیارات میں بھی پہلے سے زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔سی ای اوز اساتذہ پروفائل میں تبدیلی اور اساتذہ کے عارضی تبادلے کرسکیں گے ۔نئی ایپ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ کی سرپرستی میں تیار کی گئی ہے ۔اس سے قبل ایپ چلانے کیلئے پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خدمات حاصل کی گئی تھی۔