ٹریفک پولیس:رواں سال پہلی بار 3 ارب کے چالان

ٹریفک پولیس:رواں سال پہلی بار 3 ارب کے چالان

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے لاہور میں تاریخ میں پہلی بار تین ارب کے چالان کر ڈالے، سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست ہیں۔

تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال 56 لاکھ سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کیے ، سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں میں موٹر سائیکل سوار ہمیشہ کی طرح سرفہرست ہیں۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے ٹریفک آگاہی مہم سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے تاہم موٹر سائیکل اور چنگ چی والوں کو بھی قانون کی پاسداری کرنا ہو گی۔ٹریفک پولیس نے 34 لاکھ سے ذائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے۔ چنگ چی رکشہ کے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چالان ہوئے تعداد 11 لاکھ رہی۔لین لائن کی خلاف ورزی پر لاہوریوں کے 17 لاکھ سے ذائد چالان ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں