لیسکو :نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست وزرا اعلیٰ کوارسال

لیسکو :نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست وزرا اعلیٰ کوارسال

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو کا سرکاری نادہندگان سے وصولی کا فیصلہ، انتظامیہ کی جانب سے نادہندگان کی فہرست جاری کردی گئی،وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے تمام وزرا اعلیٰ کو خط لکھنے کے بعد لیسکو نے ریکوری کا فیصلہ کیا۔۔۔

 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی گئی، ٹی ایم ایز لیسکو کا 7 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نادہندہ ،واسا لیسکو کا 2 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ لیسکو کا71 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ناہندہ نکلا، محکمہ پولیس لیسکو کا49 کروڑ 60 لاکھ روپے ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور لیسکو کا49 کروڑ 50 لاکھ روپے ،محکمہ ریلوے لیسکو کا40 کروڑ 90 لاکھ روپے ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور لیسکو کا38کروڑ 10 لاکھ روپے ، پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی لیسکو کا25 کروڑ 30 لاکھ روپے ، محکمہ جیل خانہ جات لیسکو کا24 کروڑ 30 لاکھ روپے ، گنگارام ہسپتال لیسکو کا23 کروڑ 80 لاکھ ،لاہور رنگ روڈ اتھارٹی لیسکو کا23 کروڑ 10 لاکھ روپے ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیسکو کا20 کروڑ 50 لاکھ ،محکمہ پی ڈبلیو ڈی لیسکو کا10 کروڑ 30 لاکھ، جیو لوجیکل سروے آف پاکستان لیسکو کا7 کروڑ 10 لاکھ روپے اور کیبنٹ سیکرٹریٹ لیسکو کا4 کروڑ 10 لاکھ روپے کا ناہندہ ہے ،لیسکو کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے ،واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کے کنکشنز منقطع کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں