پنچایت کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ،7افراد زخمی
شکرگڑھ ( تحصیل رپورٹر) موضع مجوعہ میں پنچایت کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ،2خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں میڈیکل کے لیے آنے والوں میں دوبارہ جھگڑا ہونے پر ہسپتال میدان جنگ بن گیا،مشتعل خواتین و مرد نے ایک شخص کو مکوں اور ٹھڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تھانہ کوٹ نیناں کے علاقہ مجوعہ میں دو فریقین میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،جس سے خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کے میڈکل لیگل کے لیے تحصیل ہسپتال آنے والے فریقین میں دوبارہ جھگڑا ہوگیا،جس سے ہسپتال میدان جنگ بن گیا، خواتین اور مردوں نے 1شخص کو تھپڑوں،ٹھڈوں اورمکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کی نفری کی موجودگی میں واقعہ پیش آیا،جس پر ایک ملزم کوگرفتار کرلیا گیا، جھگڑے میں زخمی محسن کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا۔