سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی خدمات تاریخ اسلامی کا روشن باب:سنی علما کونسل
لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر سنی علما کونسل لاہور مولانا حافظ حسین احمدنے کہا سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی خدمات تاریخ اسلامی کا روشن باب ہیں، سخاوت،ایثار اور قربانی کی جو مثالیں سیدنا صدیق اکبرؓ نے قائم کیں ان سے حضور ؐ کی محبت جھلکتی ہے۔
اپنے بیان میں انہو ں نے کہا اسلام میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ ے کئی امتیازات ہیں ،حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیدنا صدیق اکبر ؓ کے دورخلافت سے رہنما ئی لیں اورملک میں خلفائے را شد ین کے ایام کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں۔