مگھ کاغیر قانونی شکارکرنے والے 8شکاری گرفتار

 مگھ کاغیر قانونی شکارکرنے  والے 8شکاری گرفتار

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے کومبنگ آ پریشن کے دوران گٹی/نڈالہ مرچولہ پبلک وا ئلڈ لائف ریزرو گجرات سے مگھ کا شکار کرنیوالے 8غیرقانونی شکاریوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

ان کے قبضہ سے 2درجن ذبح شدہ مگھ، 7 بندوقیں،1رائفل، 2پستول اور سینکڑوں کارتوس و گولیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ ملزموں کیخلاف وا ئلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں