10 سالہ ذہنی معذور بچے نے نہر میں چھلانگ لگا دی ، بچا لیا گیا

10 سالہ ذہنی معذور بچے نے  نہر میں چھلانگ لگا دی ، بچا لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)10 سالہ ذہنی معذور بچے نے نہر میں چھلانگ لگا دی جسے پٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا ۔

ترجمان کے مطابق نشاط کالونی کا رہائشی بلال گھر والوں کی عدم موجودگی میں ایک روز قبل باہر نکل آیا اور لا پتہ ہوگیا ۔ بچے نے جیل روڈ کے قریب پل سے نہر میں چھلانگ لگادی، قریب موجود شہریوں کے شور کرنے پر شادمان پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بچا لیا ۔بچے کو نہر سے نکال کر والدین کے حوالے کر دیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں