انسداد پولیو مہم آج سے شروع، تمام انتظامات مکمل
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج (پیر) 16 دسمبر سے ہو گا۔
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی،دیگر 33 اضلاع میں مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران2کروڑ 33لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکردیاگیا۔ پولیو مہم کے سلسلہ میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔