سوتیلے باپ نے 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا

سوتیلے باپ نے 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹاؤن کے علاقے میں 5 سالہ بچی کی جانب سے ساتھ جانے سے انکار پر سوتیلے باپ نے تیزاب پھینک دیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی، ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا بچی نے ساتھ جانے پر انکار کیا جس پر طیش میں آکر سوتیلے باپ حمیدو نے تیزاب پھینکا جس سے بچی کا 20 فی صد جسم جھلس گیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ علاوہ ازیں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹیم کو بچی اور اس کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔سارہ احمد نے کہا پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں