رواں برس پولیس کے 5745 سرچ آپریشن
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے رواں برس مجموعی طور پر 5745 سرچ آپریشن کئے۔
ان سرچ آپریشنز کے دوران 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد گھروں،95ہزار سے زائد کرایہ داروں اور 4 لاکھ 58ہزار افراد کو چیک کیا گیا۔ یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا دوران سرچ آپریشنز 4لاکھ55ہزارسے زائد افراد کو تصدیق کے بعد کلیئرکردیا گیا۔ قانون شکنی پر3ہزار320سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔