بوائلر دھماکے میں زخمی ایک اور نوجوان دم توڑ گیا

 بوائلر دھماکے میں زخمی  ایک اور نوجوان دم توڑ گیا

کالا شاہ کاکو،مریدکے (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)فیکٹری کے بوائلرمیں دھماکہ کے باعث زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔۔۔

 مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی، مزید 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ،نواحی گا ؤں ڈالہ واہگہ میں ٹائر جلا کر تیل نکالنے والی فیکٹری کے بوائلر میں 2روزقبل دھماکہ ہواتھا، دوسرازخمی نوجوان شاہد بٹ میو ہسپتال میں چل بسا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں