2منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس، 70 لٹرشراب برآمد
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 70 لٹرشراب برآمد کرلی۔
پولیس نے محمدی والا روڈ پر چھاپہ مارکرجمیل سے 1600 گرام چرس جبکہ کوٹ محمد دین میں کمال عرف کمالو کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر چالو بھٹی اور 70 لٹر شراب قبضہ میں لے کر دونوں ملزموں کو حوالات میں بندکردیا۔