ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
قصور(نمائندہ دنیا)ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔۔۔
22 سالہ زین 40 سالہ نوید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ جبو میل پل کے نزدیک ٹرک نے ٹکر ماردی ،جس کے نتیجہ میں زین موقع پر دم توڑ گیا جبکہ نوید شدید زخمی ہوگیا۔ کوٹ حاجی کے قریب مزدا ڈالہ کی فیکٹری کی بس سے ٹکر ہوگئی، جس سے 45 سالہ چمن اویس شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے چل بسا۔