اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں جاری،تعلیمی امور متاثر
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم کی ہدایت کے باوجود اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تعلیمی امور متاثر ہو رہے ہیں۔
مختلف اضلاع میں اساتذہ کی ڈیٹا کولیکشن پر ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کو تدریسی کے علاوہ دیگر امور کی ذمہ داری دی جا رہی ہے ۔وزیر تعلیم کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھی ہدایت کی گئی تھی ۔ایجوکیشن اتھارٹیز بھی وزیر تعلیم کی ہدایت کے خلاف عمل کرنے لگیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی اس ضمن میں ہدایت جاری کر دی گئی۔