تھیلیسیما کے بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ
لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا ،اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت سینئر افسروں و ملازمین کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔ معروف اداکار خالد عباس ڈار نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی اورپولیس کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کے اقدام کو سراہا۔