انفورسمنٹ کی سزا و جزا اور سماعت کااختیار اے سیز کے سپرد

انفورسمنٹ کی سزا و جزا اور سماعت کااختیار اے سیز کے سپرد

لاہور(عمران اکبر)صوبے کے 154 اسسٹنٹ کمشنرز کو بڑا اختیار دے دیا گیا، پولیس کے بغیر ایف آئی آر اور سماعت کرنے کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے انفورسمنٹ کی سزا و جزا اور سماعت کا ذمہ اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کر دیا، سیکشن 16 پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2024 کے تحت پاورز شیئر کی گئی ۔دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کو پرائس کنٹرول، تجاوزات ،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف اختیارمل گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کو ملز ،فیکٹری ،دکان کو سیل کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی ،استغاثہ ،ایف آئی آر،مقدمہ کرنے کا ذمہ دار ہو گا ۔ جرمانہ،سیل کی سماعت کرنے کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کر دی گئی، ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں