جنگلی سیہڑوں، بٹیروں اور چڑیوں کے 6 سفاک شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت وائلڈلائف کومبنگ آپریشن مؤثر انداز سے جاری ہے۔۔۔
جس کے نتیجے میں آئے روز درجنوں پکڑ دھکڑ کا شکار معصوم پرندے واپس قدرتی ماحول میں چھوڑے جارہے ہیں اور ایسی ہی متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران سیہڑوں، بٹیروں اور چڑیوں کے 6سفاک شکاری گرفتار کرکے ان سے 40زندہ بٹیرے ، سینکڑوں زندہ چڑیاں اور سینکڑوں ہی ذبح شدہ سیہڑیں برآمد کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیاہے۔