ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ، اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) صوفیہ آباد سب ڈویژن کی ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ، اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔
ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق صوفیہ آباد سب ڈویژن کی ٹیم علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نوید ولد مجید لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا ہے ، لیسکو ٹیم کی جانب سے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پر ملزم نے 3نامعلوم مسلح ملزمان کے ہمراہ لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا، ملزمان کی جانب سے لیسکو ٹیم کویرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مقامی پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔