پارلیمانی سیکرٹری کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ ، کرسمس خوشیاں منائیں

پارلیمانی سیکرٹری کا کوٹ لکھپت  جیل کا دورہ ، کرسمس خوشیاں منائیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سونیا عاشر نے نولکھا پریسبیٹیرین چرچ کے ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منائیں۔

اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کو کرسمس کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کیں اور انہیں شالیں تحفے کے طور پر دیں تاکہ اس خوشی کے موقع پر قیدیوں کو محبت اور حمایت کا احساس ہو۔پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشر نے ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ اور جیل کے سٹاف کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں