جوہر ٹاؤن :کمرشل زون کی ری ماڈلنگ منصوبے کا آغاز

 جوہر ٹاؤن :کمرشل زون کی ری ماڈلنگ منصوبے کا آغاز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ کے کمرشل زون کی ری ماڈلنگ کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کی تاجر یونین نے مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کے آغاز پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔جی ون مارکیٹ کی تاجر یونین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا تاجروں کا دیرینہ مسلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے منصوبے کے تمام امور بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت جی ون مارکیٹ کمرشل زون کی لبرٹی مارکیٹ کی طرز پر ری ماڈلنگ کی جائے گی۔جی ون مارکیٹ، کمرشل زون میں سیوریج کی مرمت و بحالی، ٹف ٹائلز لگائی جائے گی۔مارکیٹ کے اطراف کنٹرولڈ پارکنگ ڈویلپ کی جائے گی۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کے اطراف بکھری تاروں کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ری ماڈلنگ کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں