پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری کی بازیابی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری اویس یونس کی بازیابی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر۔۔۔
جسٹس علی ضیا باجوہ محمد یونس کی درخواست پر 23 دسمبر کو سماعت کرینگے، عدالت نے درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے ،درخواست میں وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے بیٹے کو کوٹ لکھپت جیل سے غائب کیا گیا، اویس یونس کو پی ٹی آئی کی وجہ سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ،اویس یونس کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔