طلباو اساتذہ کے ڈیٹاکی درستگی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

طلباو اساتذہ کے ڈیٹاکی درستگی  کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے سکولوں میں طلباو اساتذہ کے ڈیٹاکی درستگی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا،غلط تسلی بخش ڈیٹاپالیسی سازی کے عمل میں رکاوٹ بننے لگا۔

پنجاب حکومت نے سکول انفارمیشن سسٹم میں موجودخامیوں کوفوری دورکرنے کاحکم دیا ہے۔ سکولوں کے ڈیٹاکی درستگی کویقینی بنانے کیلئے تعلیمی افسروں کونئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈٹیچرز کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ڈیٹامیں متعدد خامیاں پائی گئی ہیں،طلباکی انرولمنٹ اورحاضری میں بڑافرق موجود ہے ، سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی کی معلومات غیرتسلی بخش ہیں۔آئی ٹی و سائنس لیبز، بجلی ودیگربنیادی سہولیات بارے ڈیٹادرست نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں