مختصر عرصے میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں :پراسیکیوٹر جنرل
لاہور(کورٹ رپورٹر)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی محکمہ پراسیکیوشن میں ایک سال مکمل ہونے پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں سینئر افسران کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی محکمانہ خدمات کا اعتراف کیا گیا، اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہا علی شاہ نے کہاکہ مختصر عرصے میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں ۔سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی، جس سے اہم مقدمات کی بہتر پیروی یقینی بنائی گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت مراکز کا قیام، جنہوں نے شہریوں کو قانونی رہنمائی اور فوری مدد فراہم کی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں شکایات سیل کا قیام، جہاں عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنایا گیا۔ ہائی پروفائل مقدمات کی نگرانی، جس سے شفافیت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔