ریلوے پولیس: مسیحی ملازمین میں 15 ہزار روپے فی کس تقسیم
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے پولیس کے مسیحی ملازمین میں 15000 روپے فی کس انعام تقسیم کیا گیا۔ تمام ڈویژنز میں تعینات مسیحی برادری کے 60 سے زائد ملازمین کو رقم دی گئی۔
آئی جی ریلوے پولیس نے تمام مسیحی برادری کو مبارکباددی، ان کا کہنا تھا تمام مذاہب امن،محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں،قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔