مبینہ مقابلے میں ہلاکت،ترمیمی قوانین بارے معاونت طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)دو ملزموں کو جیل سے نکال کر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزموں پر تشدد اور ہلاکت کے قوانین میں ترامیم سے متعلق 30جنوری کو معاونت طلب کرلی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے قرار دیا آگاہ کیاجائے بنائے گئے رولز زیر حراست ملزموں پر تشدد و ہلاکت کے قانون سے مطابقت رکھتے ہیں یانہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے نصیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔