غیررسمی سکولوں میں ایلیمنٹری و مڈل ٹیک تعلیم متعارف

 غیررسمی سکولوں میں ایلیمنٹری و مڈل ٹیک تعلیم متعارف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کے غیررسمی سکولوں میں ایلیمنٹری اور مڈل ٹیک ایجوکیشن کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں اڈلٹ لٹریسی ایپ بھی متعارف کر ائی گئی۔

 تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال اور ڈی جی لٹریسی ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا جائیکا کے تعاون سے ٹیک ایجوکیشن کا سلیبس بہت کم وقت میں تیار کیا گیا ۔ اگلے مرحلے میں میٹرک ٹیک کا سلیبس بھی لانچ کر رہے ہیں،لٹریسی ایپ کے استعمال کیلئے نان فارمل سکولوں کو ٹیبلٹ اور سمارٹ فونز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ آئندہ سال مرحلہ وار 1200 اڈلٹ لٹریسی سنٹرز کا آغاز کیا جائے گا، انہوں نے کہا 10 تحصیلوں میں آؤٹ آف سکول بچوں کی شرح صفر کریں گے جس کیلئے 1430 ملین روپے درکار ہوں گے ۔ تقریب میں ٹرینرز اور لٹریسی موبلائزرز میں ٹیبلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں