سبزہ زار: ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)سبزہ زار میں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب، لیگی ر ہنما حافظ میاں نعمان احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سنگ بنیاد رکھا۔ بلال یاسین نے بتایا سسٹین ایبل ماڈل کے تحت سبزہ زارمین بلیوارڈ سکیم موڑتاکھاڑک نالہ 2.5 کلومیٹر سڑک تعمیرکی جائے گی۔منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔ انڈر گراؤنڈ وائرنگ، گرین ایریا اور سٹریٹ لائٹس کا کام تین ماہ سے قبل مکمل کیا جائے گا۔ دریں اثنا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واگزار و کلیئر کرائی گئی ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا جائزہ لیا۔