سوشل سکیورٹی ہسپتال قصور 50 بیڈز پر مشتمل ہو گا:فیصل ایوب کھوکھر
قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مزدور ہمارا قابل فخر اثاثہ ہیں۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب سپیڈ ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، سوشل سکیورٹی ہسپتال قصور 50 بیڈز پر مشتمل اور جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل سکیورٹی ہسپتال اور ڈائریکٹوریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔