اربن ڈویلپمنٹ سکیم کیلئے 90 کروڑ سے زائد فنڈز منظور
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 55 ویں اجلاس۔۔۔
میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لئے مجموعی طور پر 90 کروڑ 37 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں تاج پورہ بی بلاک لاہور میں بارشی پانی کے انتظام اور سیم سے متاثرہ علاقے کیلئے 90 کروڑ 37 لاکھ 25 ہزار روپے شامل ہیں۔