بلھے شاہ، بابا فرید،داتا دربار کے توسیعی منصوبوں کا جائزہ
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو پنجاب بنیل جاوید کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا اجلاس ہوا۔
ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد عثمان نعیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر غلام عباس، ایم ڈی انفرانسٹرکچر ڈویلپمنٹ نعمان احمد نے شرکت کی۔اجلاس میں مزار بابا بلھے شاہ، بابا فرید الدین گنج شکر اور داتا دربار کے توسیعی منصبوں کا جائزہ لیا گیا۔ نبیل جاوید نے بتایا داتا دربار میں ہائیڈرالک چھتری کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے اور مزار بابا بلھے شاہ کے مزار کی توسیع کے لئے 5 کنال اراضی اوقاف کو ٹرانسفر ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزار بابا فرید الدین گنج شکر کی توسیع و مرمت کے منصوبے کیلئے 630.55ملین جاری ہو چکے ہیں۔ ایس ایم بی آر نے محکمہ اوقاف کے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ہفتہ مزار کا تھری ڈی ڈیزائن پیش کریں جس سے مزار میں استعمال ہونے والے فرشی پتھر اور دیواروں کی ٹائلوں کے رنگوں کا ا متزاج واضح ہو سکے۔