نوجوانوں کو قائداعظم کے اصولوں کو اپنانا ہوگا:ابراہیم حسن مراد
لاہور (سٹاف رپورٹر) یو ایم ٹی میں یوم قائداعظم قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا، پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کہا نوجوانوں کو قائداعظم کے اصولوں کو اپنانا ہوگا،قوم کو محمد علی جناح کے نظریات کی روشنی میں خود احتسابی اور اصلاح کی جانب بڑھنا ہوگا تاکہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔