ہزار ڈاکٹر، 3 ہزار نرسیں بھرتی کر رہے : سلمان رفیق

 ہزار ڈاکٹر، 3 ہزار نرسیں بھرتی کر رہے : سلمان رفیق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے 8 ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان، ارکان اسمبلی بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر صحت نے 103 گر یجوایٹس کو ڈگریاں دیں۔ احمر عارف نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 9 میڈل حاصل کئے ۔ اسامہ وحید دوسری،محمد مدثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا حکومت پنجاب کا صحت کے شعبہ پر فوکس ہے ۔ صوبے میں 1000 نئے ڈاکٹر، 3 ہزار نرسز بھرتی کر رہے ہیں۔ 1200 کنسلٹنٹ بھی بھرتی کئے جائیں گے ۔ 80 ارب روپے لاگت سے کینسر ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں