سندر : تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 3 افراد زخمی

سندر : تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 3 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے ملتان روڈ پر کوٹ محمد حسین کے قریب تیز رفتار کار نہر میں گر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کار سوار خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، متاثرین میں 40 سالہ افتخار، 41 سالہ یاسمین اور 24 سالہ زاہد شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں نے کار نہر سے نکال کر زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں