حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وصال پر سنی تحریک کی ریلی

حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وصال پر سنی تحریک کی ریلی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ پر ریلیاں جلسے جلوس سیمینار کنونشن اور کانفرنسز منعقد کی گئی۔۔۔

مرکزی تاجدار صداقت ریلی مرکز اہلسنت پیر مکی تا ٹمبر مارکیٹ تا حضرت داتا دربار نکالی گئی، جس سے صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر، علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، پیر اصغر نورانی نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ دور صحابہ اکرام کی تعلیمات زمانہ رسول اکرم کا حقیقی عکس ہے، حکومت کی جانب سے یوم صدیق اکبر اوردیگر اصحاب رسول کوسرکاری سطح پر نہ مناناقابل مذمت ہے۔ علاوہ ازیں سنی علما کونسل لاہور کے زیر اہتمام خلیفہ بلافضل سیدناابو بکرصد یق ؓ کے یوم وفات پر سر کاری سطح پر چھٹی کا اعلان نہ کرنے کے خلاف دھرمپورہ سے لاہور پریس کلب تک مطالباتی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت سنی علما کونسل کے مرکزی ترجمان علامہ عبدالوحید جلالی اور صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کی، جلوس اپنے مخصوص راستے سے گزرتا ہوا پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں