چیف سیکرٹری کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن جلد مکمل کرنے کا حکم
لاہور (سیاسی نمائندہ ) چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ہدایت کی ہے کہ اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جلد مکمل کی جائے ، دیہی اور شہری اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہونے سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کا جدید نظام وضع ہو گا۔
انہوں نے یہ ہدایت کمشنر آفس میں لاہور ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔